ہندوستاں ہمارا  ۔   بلونت سنگھ

بلونت سنگھ بیسویں صدی کے اردو اور ہندی کے مشہور و معروف ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار اور صحافی تھے جنہوں نے جگا، پہلا پتھر، تاروپود، ہندوستان ہمارا جیسے افسانوی مجموعے اور کالے کوس، رات، چور اور چاند، چک پیراں کا جسّا جیسے لازوال ناول تخلیق کیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے اردو افسانے کو عالمی شناخت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ’’ہندوستاں ہمارا‘‘ بلونت سنگھ کی پہلی کتاب تھی جو 1947 میں چھپی۔ امید ہے افسانوں کی یہ شاندار کتاب آپ کی لائبریری میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو گی۔