پہلا پتھر  ۔   بلونت سنگھ

بلونت سنگھ بیسویں صدی کے اردو اور ہندی کے مشہور و معروف ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار اور صحافی تھے جنہوں نے جگا، پہلا پتھر، تاروپود، ہندوستان ہمارا جیسے افسانوی مجموعے اور کالے کوس، رات، چور اور چاند، چک پیراں کا جسّا جیسے لازوال ناول تخلیق کیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے اردو افسانے کو عالمی شناخت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ غزل سرا ڈاٹ آرگ پراجیکٹ کی فکشن سیریز کی یہ دوسری کتاب ہے جس میں ان کے مجموعے “پہلا پتھر” کے تمام افسانے مجتمع کر کے شائع کیے جا رہے ہیں، امید ہے افسانوں کی یہ شاندار کتاب آپ کی لائبریری میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو گی۔