میر انیس

میر انیس
میر انیس ؔ – میر ببر علی انیسؔ ( پیدائش: 1800– وفات: 10 دسمبر 1874ء) اردو زبان کے ممتاز ترین مرثیہ نگار، ، مرثیہ خواں شاعرتھے۔ میر انیس کی وجہ ٔ شہرت مرثیہ نگاری ہے جس میں آج تک اُن کے مقامِ سخن کو اُردو کا کوئی شاعر نہیں پہنچ سکا۔ انیسویں صدی میں مرثیے کو عروج تک لے جانے اور اُس کے مقامات کو نظم کرنے میں انیس کا کردار بہت زیادہ ہے۔انیس کا شمار دبستان لکھنؤ کے عظیم ترین شعراء میں ہوتا ہے۔