کھیرا

صوفی تبسّم


مُنّے نے کھیرا ،
چاقو سے چیرا
مُنّے کی بہنیں
مُنّے کے بھائی
مُنّے کی خالہ ، مُنّے کی تائی
مُنّے کا نوکر
مُنّے کا نائی
ہر ایک آیا
یوں غُل مچایا
مُنّے نے کھیرا
چاقو سے چیرا
 
فہرست