مُنّے کی ماں

صوفی تبسّم


مُنّے کی ماں نے انڈا ابالا
ہنڈیا میں ڈالا
دو منٹ گذرے
ڈھکنا اٹھایا
انڈا نہ پایا
چمچہ تھا ٹیڑھا
اوندھی تھی تھالی
ہنڈیا تھی خالی
قسمت تھی کھوٹی
روکھی تھی روٹی
گھر میں کسی نے
روٹی نہ کھائی
مُنّے کے انڈے
تیری دہائی
مُنّے کی خالہ
مُنّے کی اماں
مُنّے کے بھائی
جی بھر کے روئے
بھوکے ہی سوئے
 
فہرست