ایک منظر

فیض احمد فیض


بام و در خامشی کے بوجھ سے چور
آسمانوں سے جوئے دردِ نہاں
چاند کا دکھ بھرا فسانہ نور
شاہراہوں کی خاک میں غلطاں
خواب گاہوں میں نیم تاریکی
مضمحل لے رباب ہستی کی
ہلکے ہلکے سروں میں نوحہ کناں
 
فہرست