جو پیرہن میں کوئی تار محتسب سے بچا

فیض احمد فیض


جو پیرہن میں کوئی تار محتسب سے بچا
دراز دستی پیرِ مغاں کی نذر ہوا
اگر جراحت قاتل سے بخشوا لائے
تو دل سیاستِ چارہ گراں کی نذر ہوا
 
فہرست