یارب کوئی نقش مدعا بھی نہ رہے

اسماعیل میرٹھی


یارب کوئی نقش مدعا بھی نہ رہے
یا رب کوئی نقش مدعا بھی نہ رہے
اور دل میں خیال ماسوا بھی نہ رہے
رہ جائے تو صرف بے نشانی باقی
جو وہم میں ہے سو وہ خدا بھی نہ رہے
 
فہرست