تلاطم بھی آئے سفینے بھی ڈولے

باقی صدیقی


کسی نے دریا کے اسرار کھولے
تلاطم بھی آئے سفینے بھی ڈولے
زمانے کا ہے کام تقلید کرنا
مرے ساتھ ہولے ، ترے ساتھ ہولے
دیا ہے یہ صیاد نے حکم باقیؔ
قفس میں کوئی پر بھی اپنے نہ تولے
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن
متقارب مثمن سالم
فہرست