ایک دعا

مجید امجد


خلاقِ دوجہاں! مری آنکھوں کو نور دے
چھینی ہوئی یہ دولتِ کیف و سرور دے
پھر قوت نظارہ دشت و دیار بخش!
پھر طاقت مشاہدہ نزد و دور دے
مجھ پر نگاہِ مہر سمیع و بصیر کر
مجھ کو نویدِ لطف خدائے غفور دے
اللہ! مجھ کو دیدۂ بینندہ کر عطا
مولا! تو ہی دوائے دلِ ناصبور دے
پھو سونپ میری آنکھوں کو آنکھوں کی روشنی
یہ میری چیز پھر مجھے دے اور ضرور دے
 
فہرست