دھوپ چھاؤں

مجید امجد


ناچتی ندیاں
جھومتے جھامتے پیڑ
اجیالی دھوپ
ان سے بھی آگے ، دور کہیں وہ دنیا
جس کا روپ
آنے والے مست دنوں کے ہونٹوں پر مسکان!
سمے سمے کا دھیان!
پھیکی پھیکی چاندنیاں
اور کجلی کجلی دھوپ
جن کی اڑتی راکھ میں جھلکے بیتے دنوں کا روپ
سناٹوں کی گھمرگھمر میں ڈوبتا ڈوبتا گیت
سمے سمے کی ریت
من کی یہ چنچل لہریں، ان کا کوئی نہ ٹھور مقام
دن گزرے تو صبح سویرا، رات کٹے تو شام
ساون ساون جلتے جھونکے
پلک پلک برسات
سمے سمے کی بات
 
فہرست