شاخِ چنار

مجید امجد


یہ کیا دیکھتا ہوں
کھڑا سوچتا ہوں
اس اک لمحے کے چوکھٹے میں یہ منظر
اتارا ہے کس نے ؟
چنارِ شرر برگ کی ایک ٹہنی
کس جابرِ برف پیکر کے پھیلے ہوئے منجمد بازوؤں سے
نکل کر۔۔۔ پھسل کر۔۔۔
فرازِ فضا میں، بڑی خود فروزی سے ، لہرا رہی ہے
نجانے اسے ماگھ رت کے سہانے سمے میں سموئے ہوئے نیلگوں آسماں سے
پکارا ہے کس نے ؟
Richard Aldrige کی نظم کا ترجمہ
 
فہرست