ایک کم سن حسین لڑکی کا

جاں نثار اختر


ایک کم سن حسین لڑکی کا
ایک کمسن حسین لڑکی کا
اس طرح فکر سے ہے مکھڑا ماند
جیسے دھندلی کہر چنبیلی پر
جیسے ہلکی گھٹا کے اندر چاند
 
فہرست