بہار میرے لیے احمق کا خوف ناک قہقہہ لائی

رئیس فروغؔ


راں بو
کی ایک سطر
گلابی زمین پر لیٹنے والی
اب کی بارش میں
جب میں اس کی فاختہ کو
کچی نیند میں جگاؤں
تم اسے
ہرے چراغوں کے درمیان
تلاش کرنا
 
فہرست