ایسا بھی ایک توتا

رئیس فروغؔ


اس روز جب ہم
ٹھنڈ پڑے گارڈن میں گئے
تو موسمی کی چھاؤں میں سورج
اور سنگترے کے سائے میں چاند
زہریلی نیند سو چکا تھا
اور ان وزیبل کینو کے رس کا آخری قطرہ
مردہ بستیوں کو عبور کرنے والے
توتے کی مڑی ہوئی چونچ کے ڈھلوان پر
سلگ رہا تھا
 
فہرست