تکا کارنر

رئیس فروغؔ


چٹکتے ہوئے کوئلوں پر
کباب اور تکے سے رستے عرق کی مہک
انگیٹھی سے میزوں تلک
پھڑکتی ہوئی بوٹیاں
کڑکتی ہوئی ہڈیاں
مگر آج
کونے کے صوفے پہ اس نے
دوپٹے کا آنچل اڑاتی ہوئی
اک ہری شاخ دیکھی
 
فہرست