ستارے کا گمان

ثروت حسین


سایہ ہے گہری چپ کا اکیلے مکان پر
دل مطمئن بہت ہے مگر اس گمان پر
روشن ہے اک ستارہ ہمارے بھی نام کا
پیڑوں کی چوٹیوں سے ادھر آسمان پر
 
فہرست