جدید شاعری

سید محمد جعفری


طرزِ نو کی شاعری میں مد و جزر بحر و شعر
اف غضب
ایک مصرع فیل بے زنجیر کی زندہ مثال
دوسرا اشتر کی دم
طرزِ نو کی شاعری کی کوئی کل سیدھی نہیں
شہر بھر میں اونٹ بیچارہ عجب بدنام ہے
آہ اونٹ
شاعری کیا ہے
سمجھ لیجے کہ ہے بالکل ربر
کھینچے سے کھنچتی ہے اور چھوڑے سے جاتی ہے سکڑ
 
فہرست