درد بول اٹھا ۔ تڑپنا چاہیے

امیر مینائی


دل نے جب پوچھا مجھے کیا چاہیے ؟
درد بول اٹھا ۔ تڑپنا چاہیے
حرص دنیا کا بہت قصہ ہے طول
آدمی کو صبر تھوڑا چاہیے
ترک لذت بھی نہیں لذت سے کم
کچھ مزا اس کا بھی چکھا چاہیے
ہے مزاج اس کا بہت نازک امیر!
ضبط اظہارِ تمنا چاہیے
فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن
رمل مسدس محذوف
فہرست