آ گئی فصلِ سکوں چاکِ گریباں والو

فیض احمد فیض


آ گئی فصلِ سکوں چاکِ گریباں والو
سل گئے ہونٹ، کوئی زخم سلے یا نہ سلے
دوستوں بزم سجاؤ کہ بہار آئی ہے
کھل گئے زخم، کوئی پھول کھلے یا نہ کھلے
 
فہرست