بندہ ہوں تو اک خدا بناؤں اپنا

اسماعیل میرٹھی


بندہ ہوں تو اک خدا بناؤں اپنا
بندہ ہوں تو اک خدا بناؤں اپنا
خالق ہوں تو اک جہاں دکھاؤں اپنا
ہے بندگی وہم اور خدائی پندار
میں وہ ہوں کہ خود پتا نہ پاؤں اپنا
 
فہرست