اسلاف کا حصہ تھا اگر نام و نمود

اسماعیل میرٹھی


اسلاف کا حصہ تھا اگر نام و نمود
اسلاف کا حصہ تھا اگر نام و نمود
پڑھتے پھرو اب ان کے مزاروں پہ درود
کچھ ہاتھ میں نقد رائجُ الوقت بھی ہے
یا اتنی ہی پونجی پدرم سلطاں بود
 
مفعول مفاعیل مفاعیل فَعَل
ہزج مثمّن اخرب مکفوف مجبوب(رباعی)
فہرست