مقصود ہے قید جستجو سے باہر

اسماعیل میرٹھی


مقصود ہے قید جستجو سے باہر
مقصود ہے قید جستجو سے باہر
وہ گل ہے دلیل رنگ و بو سے باہر
اندر باہر کا سب تعین ہے غلط
مطلب ہے کلام و گفتگو سے باہر
 
فہرست