توحید کی راہ میں ہے ویرانۂ سخت

اسماعیل میرٹھی


توحید کی راہ میں ہے ویرانۂ سخت
توحید کی راہ میں ہے ویرانۂ سخت
آزادی و بے تعلقی ہے یک لخت
دنیا ہے نہ دین ہے نہ دوزخ نہ بہشت
تکیہ نہ سرائے ہے نہ چشمہ نہ درخت
 
فہرست