گر روح نہ پابند تعین ہوتی

اسماعیل میرٹھی


گر روح نہ پابند تعین ہوتی
گر روح نہ پابند تعین ہوتی
یوں دردِ فراق سے نہ ہر دم روتی
جب تک کہ ہے درمیاں صدف کا پردہ
دریا میں بھی دریا سے جدا ہے موتی
 
فہرست