ہوتی نہیں فکر سے کوئی افزائش

اسماعیل میرٹھی


ہوتی نہیں فکر سے کوئی افزائش
ہوتی نہیں فکر سے کوئی افزائش
چپکے رہنے میں ہے بڑی آسائش
کہنا سننا تو ہے نہایت آساں
کہنے سننے کی ہو اگر گنجائش
 
مفعولن فاعلن مفاعیلن فِع
ہزج مثمّن اخرم اشتر ابتر(رباعی)
فہرست