اخفا کے لیے ہے اس قدر جوش و خروش

اسماعیل میرٹھی


اخفا کے لیے ہے اس قدر جوش و خروش
اخفا کے لیے ہے اس قدر جوش و خروش
یاں ہوش کا مقتضا ہے بننا مدہوش
حسن ازلی تو ہے ازل سے ظاہر
یعنی ہے تجلیوں میں اپنی روپوش
 
فہرست