پون چلے اور ڈولے دل

مجید امجد


جھونکوں میں رس گھولے دل
پون چلے اور ڈولے دل
جیون کی رت کے سو روپ
نغمے ، پھول، جھکولے ، دل
تاروں کی جب جوت جگے
اپنے خزانے کھولے دل
یادوں کی جب پینگ چڑھے
بول البیلے بولے دل
کس کی دھن ہے باور ے من؟
تیرا کون ہے ؟ بھولے دل
فہرست