ننھے بچو!

مجید امجد


ننھے بچو، مجھ کو اب تک یاد ہے ، جب میں تمہاری عمر میں تھا
تب، وہ لوگ جو مجھ سے بڑے تھے ، کتنے اچھے لوگ تھے
سچے اور بھلے !
ننھے بچو!
کل جب تم اس عمر میں ہو گے ، میں جس عمر میں ہوں
تب وہ لوگ جو تم سے بڑے تھے
کبھی کے مٹی اوڑھ کے سارے سو بھی چکے ہوں گے
جانے تم اس وقت ہمارے بارے میں کیا سوچو گے !
شاید وہ دن بڑے کٹھن ہوں، پھر بھی اتنا کچھ تو یاد رکھو گے نا
کیسے لوگ تھے ، خود تو اپنے لہو میں ڈوب گئے
لیکن اس مٹی پر آنچ نہ آنے دی
جس پر آج تمھاری آرزوؤں کے باغ مہکتے ہیں ۔۔۔
 
فہرست