مسیحا مجید امجد سدا لکھیں انگلیاں یہ لکھتی رہیں انگلیاں یہ کاغذ پر رکی ہوئیں آنکھیں یہ کاغذ پر جمی ہوئیں! گہری سوچ جذبِ عمق آنکھوں سے روح تلک پھیلی اک دھیان دھنک آنکھیں سرخ چپ خودسوز ڈورے سرخ لرزاں، محو! سامنے اک پارۂ جاں درد ہی درد ٹیس، کراہ بو، تلچھٹ جرثومے کوئی سبیل؟ کچھ بھی نہیں کوئی افق؟ کچھ بھی نہیں آنکھیں فکر آنکھیں صدق آنکھیں کشف ایک رمق اک یہ طریق اک وہ اصول یہ مشروب وہ محلول کچھ کیپسول سطرِ شفا حرفِ بقا آنکھیں یہ سدا جلیں سدا جئیں سکھ بانٹیں انگلیاں یہ سدا لکھیں لکھتی رہیں سطرِ شفا حرفِ بقا لکھتی رہیں لکھتی رہیں