اک یہ لپکا دیکھئے کب جائے گا

الطاف حسین حالی


ذوق سب جاتے رہے جز ذوقِ درد
اک یہ لپکا دیکھئے کب جائے گا
عیب سے خالی نہ واعظ ہے نہ ہم
ہم پہ منہ آئے گا منہ کی کھائے گا
باغ و صحرا میں رہے جو تنگ دل
جی قفس میں اس کا کیا گھبرائے گا
فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن
رمل مسدس محذوف
فہرست