کوئی مل گیا گر ہمیں یار واعظ

الطاف حسین حالی


نکل آئے گی مے کشی کی بھی حلت
کوئی مل گیا گر ہمیں یار واعظ
نہ چھوڑے گا زیور گھروں میں نہ زر تو
یہی ہے اگر حسن گفتار واعظ
مسلماں نہ ہم کاش حالیؔ کو کہتے
ہوئے بات کہہ کر گنہگار واعظ
فہرست