نالۂ دل غیب کی آواز ہے

نوح ناروی


ہر صدائے عشق میں اک راز ہے
نالۂ دل غیب کی آواز ہے
عشق نے دل کو پکارا اس طرح
میں یہ سمجھا آپ کی آواز ہے
ان سے مل کر میں انہیں میں کھو گیا
اور جو کچھ ہے وہ آگے راز ہے
حسن کے جلووں کو اپنے دل میں دیکھ
لن ترانی دور کی آواز ہے
وسعت تنظیم قدرت دیکھنا
ایک دل میں دو جہاں کا راز ہے
فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن
رمل مسدس محذوف
فہرست