قلاش ہے قوم تو پڑھے گی کیوں کر

اسماعیل میرٹھی


قلاش ہے قوم تو پڑھے گی کیوں کر
قلاش ہے قوم تو پڑھے گی کیوں کر
پسماندہ ہے اب تو پھر بڑھے گی کیوں کر
بچوں کے لیے نہیں ہے اسکول کی فیس
یہ بیل کہو منڈھے چڑھے گی کیوں کر
 
مفعول مفاعلن مفاعیل فَعَل
ہزج مثمّن اخرب مقبوض مکفوف مجبوب(رباعی)
فہرست