مرتے ہیں ، ولے ، ان کی تمنا نہیں کرتے

مرزا غالب


ہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے
مرتے ہیں ، ولے ، ان کی تمنا نہیں کرتے
در پردہ انہیں غیر سے ہے ربطِ نہانی
ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتے
یہ باعث نومیدی اربابِ ہوس ہے
غالب کو برا کہتے ہو ، اچھا نہیں کرتے
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
ہزج مثمن اخرب سالم
فہرست