حضرت سید منظور حسین شاہ

مجید امجد


میں نے اس کے ارادوں کا یہ سفر دیکھا ہے
ابھی ابھی وہ اس پرنور حویلی میں تھا
جس کے گرد سنہرے گلابوں کے تختے تھے
اور اب وہ اس مٹی کے تابوت میں جا لیٹا ہے
میں نے دیکھا
اس نے اپنی اس اک عمر میں جتنی زندگیاں پائی تھیں
آج اس کی میت کے ساتھ نہیں تھیں
وہ تو اب بھی سب کی سب اس دنیا میں ہیں
جو بھی چاہے ان کو چن لے اور آنکھوں سے لگا لے
 
فہرست