تیرا قبلہ ہے جدا، میرا جدا اے زاہد

الطاف حسین حالی


کہیں خوف اور کہیں غالب ہے رجا اے زاہد
تیرا قبلہ ہے جدا، میرا جدا اے زاہد
ہم دکھا دیں گے کہ زاہد اور ہے نیکی کچھ اور
کچھ بہت دور نہیں روزِ جزا اے زاہد
جال جب تک ہے یہ پھیلا ہوا دینداری کا
فکرِ دنیا کا کرے تیری بلا اے زاہد
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فہرست