ڈپریشن کی شام

رئیس فروغؔ


گردنوں کو لپٹے ہوئے
السیشن
سانس کی نالیوں میں اتارے ہوئے
ٹیوب
صدقے کی راس بیچنے والا
قندھار گل
زخموں کی گیلری میں
چھینٹے
پا ئینچے
انگارے
کو بالٹ ریز اور وارڈبوائے کی ٹوکے سنگم پر
آخری اسٹریچر
 
فہرست