میرے محنت کشو


میرے محنت کشو
آسمان وطن کے ابھرتے ہوئے
چاند تارے بنو
میں تمھارے لیے گیت گاتی رہوں
اپنی چاہت کے موتی لٹاتی رہوں
اور تم رات دن کام کرتے رہو
میرے محنت کشو
آسمان وطن کے ابھرتے ہوئے
چاند تارے بنو
ہر مشیں اب تمہاری میرا ساز ہے
میری آواز تم سب کی آواز ہے
میرے گیتوں میں تم روح بن کر ڈھلو
میرے محنت کشو
آسمان وطن کے ابھرتے ہوئے
چاند تارے بنو
چمنیوں سے نکلتا ہے دھواں
ہے مر دیس کی عظمتوں کا نشاں
اس نشاں کو فضا میں اڑاتے رہے
میرے محنت کشو
آسمان وطن کے ابھرتے ہوئے
چاند تارے بنو
فہرست