عید مبارک رئیس فروغؔ عید مبارک عید مبارک اہل پاکستان تمھیں پاک وطن کے رہنے والے ہنس کے مشکل سہنے والے شاد رہیں آباد رہیں عید مبارک کہنے والے عید مبارک عید مبارک اہل پاکستان تمھیں آؤ ہم سب ہنسیں ہنسائیں عید سنیں اور عید سنائیں گلی گلی میں تانیں مہکیں عید کے نغمے مل کے گائیں عید مبارک عید مبارک اہل پاکستان تمھیں کھیت ہمارے باغ ہمارے اونچے اونچے چاند ستارے شہروں شہروں بستی بستی سب کے چہرے پیارے پیارے عید مبارک عید مبارک اہل پاکستان تمھیں