لو میں بھی جذبات کی رو میں بہتا ہوں

ماجد صدیقی


لو میں بھی ہر بات تمہی سی کہتا ہوں
لو میں بھی جذبات کی رو میں بہتا ہوں
مجھ میں بھی ہے ایک سقم آئنوں سا
جو کچھ ہو محسوس وہی کچھ کہتا ہوں
سچ پوچھو تو پستی کا سر کرنا کیا
دریا بھی ہوں تو الٹے رخ بہتا ہوں
ہوں محروم اک ایک چلن سے دنیا کے
ماجدؔ جانے میں کس جگ میں رہتا ہوں
فہرست