پئے یعقوب ساتھ اپنے نویدِ جان و تن لائ

مرزا غالب


نسیمِ صبح جب کنعاں میں بوئے پیرہن لائ
پئے یعقوب ساتھ اپنے نویدِ جان و تن لائ
وقارِ ماتمِ شب زندہ دارِ ہجر رکھنا تھا
سپیدی صبحِ غم کی دوش پر رکھ کر کفن لائ
شہیدِ شیوۂِ منصور ہے انداز رسوای
مصیبت پیشگی مدعا دار و رسن لائ
وفا دامن کشِ پیرایہ و ہستی ہے اے غالب
کہ پھر نزہت گہِ غربت سے تا حد وطن لائ
فہرست