حادثات جہاں ہی کم نہ ہوئے

باقی صدیقی


آپ کب ماول کرم نہ ہوئے
حادثات جہاں ہی کم نہ ہوئے
یر ہو تیری کم نگاہی کی
ہم کبھی بے نیاز غم نہ ہوئے
آج ہی آئے سینکڑوں الزام
آج ہی انجمن میں ہم نہ ہوئے
لوح آزاد ہے قلم آزاد
پھر بھی کچھ حادثے رقم نہ ہوئے
شمع کی طرح ہم جلے باقیؔ
پھر بھی آگاہ رازِ غم نہ ہوئے
فہرست