مہرباں دوستو محترم دوستو

رئیس فروغؔ


پھر کبھی ہوں نہ ہوں ہم بہم دوستو
مہرباں دوستو محترم دوستو
ہم فقیروں کے تکیے پہ کیوں آج کل
شاہ جنات ملتا ہے کم دوستو
آؤ دیکھیں مزاروں کے اطراف میں
قطب عالم کے نقشِ قدم دوستو
کیا حسیں لوگ دست و گریباں ہوئے
بہر تقسیم دام و درم دوستو
کوئے روحانیاں میں سجائے گئے
برہمن زادیوں کے صنم دوستو
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
متدارک مثمن سالم
فہرست