انہیں ہنساکے رلانا بھی کوی بات نہیں

مرزا غالب


کرم ہی کچھ سببِ لطف و التفات نہیں
انہیں ہنساکے رلانا بھی کوی بات نہیں
کہاں سے لاکے دکھائے گی عمرِ کم مایہ
سیہ نصیب کو وہ دن کہ جس میں رات نہیں
زبان حمد کی خوگر ہوی تو کیا حاصل
کہ تیری ذات میں شامل تری صفات نہیں
خوشی، خوشی کو نہ کہہ، غم کو غم نہ جانِ اسد
قرار داخل اجزائے کائنات نہیں
فہرست