تاروں کو روند کر بھی سحر مطمئن نہیں

باقی صدیقی


چھا کر دلوں پہ ان کی نظر مطمئن نہیں
تاروں کو روند کر بھی سحر مطمئن نہیں
ہونٹوں سے آہیں چھیننے والے ادھر تو دیکھ
ہم چپ تو ہو گئے ہیں مگر مطمئن نہیں
رودادِ غم ہے اب نئے عنوان کی فکر میں
آنسو بہا کے دیدہِ تر مطمئن نہیں
غم رفتہ رفتہ بڑھتے گئے زندگی کے ساتؒ
دل مطمئن ہوا تو نظر مطمئن نہیں
روز ایک تازہ حادثہ لائے کہاں سے زیست
مانا کہ دور شام و سحر مطمئن نہیں
کس کاروانِ شوق کا باقیؔ ہے انتظار
کیوں زندگی کی راہگزر مطمئن نہیں
باقیؔ عجیب روگ ہے یہ رنگ و بو کی پیاس
دل مطمئن ہوا تو نظر مطمئن نہیں
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
فہرست