مجھ کو سپرد گردشِ ایام کر دیا

عبدالحمید عدم


خوش ہوں کہ زندگی نے کوئی کام کر دیا
مجھ کو سپرد گردشِ ایام کر دیا
ساقی سیاہ خانۂ ہستی میں دیکھنا
روشن چراغ کس نے سرِ شام کر دیا
پہلے مرے خلوص کو دیتے رہے فریب
آخر مرے خلوص کو بدنام کر دیا
کتنی دعائیں دوں تری زلفِ دراز کو
کتنا وسیع سلسلۂ دام کر دیا
وہ چشمِ مست کتنی خبردار تھی عدمؔ
خود ہوش میں رہی ہمیں بدنام کر دیا
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
فہرست