تیرے ہی ذکر میں ہیں اے پاک ذات تیسوں

انشاء اللہ خان انشا


دس عقل دس مقولے دس مدرکات تیسوں
تیرے ہی ذکر میں ہیں اے پاک ذات تیسوں
نو آسماں خور و مہ ساتوں طبق زمیں کے
روح و حواس خمسہ اور شش جہات تیسوں
بارہ بروج چودہ معصوم چار عنصر
ظاہر کریں ہیں تیری لاکھوں صفات تیسوں
سی پارہائے دل کو رکھیو محافظت سے
اے میری جاں ہیں تیری حفظ حیات تیسوں
ماہ گزشتہ کا حال انشاؔ کہوں سو کیوں کر
مر مر بسر کیے ہیں دن اور رات تیسوں
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
مضارع مثمن اخرب
فہرست