ہر شب ہمیں چمکتے ہوئے خواب دیکھنا

رئیس فروغؔ


دستِ دعا میں شعلہ ء نایاب دیکھنا
ہر شب ہمیں چمکتے ہوئے خواب دیکھنا
کیا سوچ کر ہوا ہے سمندر سے پنجہ کش
بوڑھے کو ایک روز تہہ آب دیکھنا
صحرا کی زندگی میں ہمارے تو عیش ہیں
دن کو غزال رات کو مہتاب دیکھنا
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
فہرست