دل کو بے چین کر گئے نغمے

ماجد صدیقی


لب پہ آئے، بکھر گئے نغمے
دل کو بے چین کر گئے نغمے
جنبشِ لب سے وا ہوئے غنچے
صورت گل نکھر گئے نغمے
دور تک تیرا ساتھ قائم تھا
دور تک ہم سفر گئے نغمے
دھڑکنوں کی زباں سے نکلے تھے
پتھروں تک بکھر گئے نغمے
اڑ گئے جیسے اوس کے ہمراہ
تھے جو ماجدؔ سحر سحر نغمے
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
فہرست